معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسٹیڈیم میں ماسک پہننا بھول گئے
دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسٹیڈیم میں ماسک پہننا بھول گئے جس پر میدان عملے کی خاتون اہلکار نے کھلاڑی کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا۔تفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے ساتھ ماسک لے کر تو آئے لیکن اسے پڑوس والی کرسی پر رکھ میچ دیکھنے لگے، اسٹیڈیم اسٹاف نے انہیں ماسک پہننا یاد دلایا تو فٹبالر نے پہن لیا۔رونالڈو کے پاں کے انگوٹھے پر شہد کی مکھی کے کاٹنے کی وجہ سے وہ مذکورہ میچ میں اپنی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن گرانڈ میں بیٹھ کر اپنے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔خیال رہے کہ یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپین پرتگال کی ٹیم کروشیا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کرونا کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جارہا ہے، رونالڈو کو ماسک کا یاد دلانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔