ٹک ٹاک کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں ٹک ٹاک اور ان جیسی ایپ پر سینسر شپ عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست شہری عصمت عاصم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پرجو ہورہا ہے، اس کی اسلام اورہمارامعاشرہ اجازت نہیں دیتا، ٹک ٹاک پرلوگ غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، اس کی وجہ سے معاشرے میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے فحاشی بڑھ رہی ہے، ٹک ٹاک اور ان جیسی ایپ پر سینسرشپ عائدکی جائے۔یاد رہے پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے غیراخلاقی مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا تھاپی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی جانب سے غیراخلاقی مواد کو ہٹانے سے متعلق حالیہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا تھا کہ مواد کی نگرانی کے لیے مضبوط اور معتدل طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد تک رسائی نہ ہوسکے۔