بارشوں کی تباہی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کا چکوال، کلر کہاراور خوشاب کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے چکوال، لاوہ، کلر کہار، تلہ گنگ اور خوشاب کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ یہاں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے اور تمام فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار اور خوشاب میں ڈیمز ٹوٹ گئے، اسکول گرگئے، لوگوں کے کاروبار ختم ہوگئے، جبکہ راستے بھی منقطع ہیں۔پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور یہاں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔