پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات کا الیکشن شیڈول تبدیل کردیاگیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات کا الیکشن شیڈول تبدیل کردیاگیا.پنجاب بار کونسل کے انتخابات 14 نومبر کی بجائے اب 28 نومبر کو ہوں گے.پنجاب بار کونسل کے حتمی نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو ہو گا.ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی منظوری کے بعد الیکشن شیڈول میں تبدیلی بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا. پنجاب بار کونسل کی جانب سے یکم اکتوبر کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی,26 اکتوبر کو امیدواروں کی فہرست جبکہ 29 اکتوبر کو اعتراضات پر سکروٹنی ہو گی. امیدواروں کی جانب سے 30 اکتوبر تک اعتراضات واپس لیے جا سکتے ہیں,30 اکتوبر کو بلامقابلہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی,3 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی. 28 نومبر کو صبح نو سے شام چار بجے تک پنجاب بار کونسل کے انتخابات ہوں گے.پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں تین دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی,8 دسمبر کو پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا.پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے نتائج بارے 23 دسمبر تک اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔