لاہور ہائیکورٹ کا جان بچانے والی ادویات کے بارے میں حکومتی جواب داخل نہ ہونےپر ناراضگی کا اظہار
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) جان بچانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درخواست پر سما عت ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ نے جان بچانے والی ادویات کے بارے میں حکومتی جواب داخل نہ ہونے ناراضگی کا اظہار کیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو 17 ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔درخواست میں جان بچانے اور کورونا کی ادویات کی عدم دستیابی کی نشاندہی کی گئی۔