شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کو اہم کامیابی ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اہم دہشتگرد 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اہم دہشتگرد 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں اہم دہشتگرد وسیم زکریا 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ 10 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والا کمانڈروسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا۔ دہشت گرد وسیم حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگرد وسیم سی ایس ایس افسر زبید اللہ داوڑ کی شہادت میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گردوسیم سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گردوسیم زکریاعلاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پرحملے میں ملوث تھا۔ دہشت گرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کاماسٹرمائنڈتھا۔خیال رہے کہ 4 روز قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے.