طالبان کا پنج شیر پر قبضہ، احمد مسعود کی افغان عوام سے بغاوت شروع کرنے کی اپیل

کابل: افغانستان میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے افغان عوام سے طالبان کے خلاف ملک بھر میں قومی بغاوت کی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے پریس کانفرنس میں پنجشیر میں احمد مسعود کی فوج کو شکست فاش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجشیر میں گورنر ہاؤس سمیت پوری وادی کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔طالبان کے اس دعوے کو قومی مزاحمت فورس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسترد کردیا گیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر ہی احمد مسعود کا ایک آڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے تاحال جنگ جاری رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔