وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یومِ فضائیہ پر پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یومِ فضائیہ پر پیغام 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا-عثمان بزدار پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ عثمان بزدار پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ عثمان بزدار 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے۔ عثمان بزدار پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عثمان بزدار قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔عثمان بزدار پاک فضائیہ 1965ء والے جذبے سے سرشار اور دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ عثمان بزدار پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ عثمان بزدار پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے۔عثمان بزدار ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔عثمان بزدار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان ایئرفورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عظیم کارناموں اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عثمان بزدار 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جس دلیری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، آج اسی عزم کی تجدید کا دن ہے۔عثمان بزدار