ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر نئی پابندی , بغیرویکسی نیشن ورکرز اداروں میں کام نہیں کرسکیں
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیرویکسینیٹڈ افراد پر نئی پابندی عائد کر دی۔محکمہ محنت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔ اس حوالے سے وزیرمحنت پنجاب عنصرمجیدخان نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔عنصرمجید خان کا کہنا ہے کہ 30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، صنعتی اداروں میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےہرشہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں صنعتی اداروں کےمالکان اپنے ملازمین کی کوروناویکسی نیشن کرائیں۔