سونے کی قیمت میں کمی
کراچی: سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 50 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے پر آ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 901 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے کی ہو گئی۔