ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، افغانستان کا پاکستان کو جیت کے لئے 130 رنز کا ہدف
ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لئے 130 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی ہیں۔