ایشیا کپ: نسیم شاہ کے 2 چھکے، پاکستان نے افغانستان کے منہ سے فتح چھین کر فائنل سے باہر کردیا
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کیا۔افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5 اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔