آؤٹ کرنے کے بعد افغان بولرکی آصف علی سے بدتمیزی اور دھکے دیے
شارجہ: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ مقابلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر فرید احمد قومی ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے اور دھکے دیے۔کھیل کے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی نے افغان بولر فرید حمد کو چھکا لگا کر میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن اگلی ہی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہوگئے۔