دہشتگردی کیخلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا : نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کےخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔