مٹھی میں غذائی قلت اور بیماریوں نے معصوم بچوں کی جان نہ چھوڑی۔آج بھی5بچےموت کےمنہ میں چلےگئے

مٹھی میں غذائی قلت اوربیماریوں کے باعث معصوم بچوں کی اموت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ نہ ہی سائیں سرکار مدد کو پہنچی اور نہ ہی سپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری ممکن ہوئی۔ ماؤں کی فریاد بھی رائیگاں نظر آتی ہے۔ سندھ حکومت نے توجہ دی نہ ہی ان علاقوں میں کسی وزیر نے دوبارہ آنا گوارا کیا۔
علاقے میں وبائی امراض کے حوالے سے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ اپنائی جا سکی۔ غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بیسیوں گھروں سے ننھے پھولوں کے جانے پر صف ماتم بچھا ہے۔ روزانہ کی ہلاکتیں ہی سب روداد سنا رہی ہیں۔ پریشان حال باسیوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت متاثرہ علاقوں میں خوراک پہنچائے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ مزید بچے موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔