سائیں سرکارتعلیمی نظام بیکار.پیپلزپارٹی کی حکومت میں سندھ کاتعلیمی نظام تباہی کی جانب گامزن ہے

پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ کے عوام روٹی کپڑا اور مکان سے تو محروم ہیں ہی، اب بچوں سے ان کا بنیادی حق بھی چھینا جارہا ہے سائیں کے راج میں تعلیمی نظام کی دھجیاں بکھیری جارہی ہے صوبے میں سکولوں کی حالت دیکھیں تو رحم آتا ہے۔گھوٹکی کا گورنمنٹ پرائمری سکول دیواروں سے تو محروم پہلے ہی تھا اب عمارت سے بھی محروم ہونے کے قریب ہے،سکول کی چھتیں اتنی خستہ حال ہیں کہ کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہےمقامی لوگوں کے مطابق جروار کا پرائمری اسکول عدم توجہی کے باعث منہدم ہو چکا ہے، سکول کے بچوں کو دوسری عمارت میں منتقل تو کیا گیا لیکن متبادل بلڈنگ کی حالت بھی انتہائی خستہ حال ہے، بچے موت کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیںبیرونی امداد کے باوجود سندھ کے سکول محکمہ تعلیم کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں طلبا اور اساتذہ کے احتجاج کے باوجود کسی نے دھیان نہیں دیا اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان کے بچوں کو بنیادی سہولت سے محروم کرنے سے بچایا جائے۔۔۔