الیکشن کمیشن نےمصطفیٰ کمال کی جانب سےپارٹی کی رجسٹریشن کیلئےدرخواست پراعتراض عائدکردیا

مصطفیٰ کمال نے پاک سر زمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست بھجوائی ہے۔ الیکشن کمیشن کو موصول ہونیوالی درخواست میں پارٹی کے چیئرمین کیلئے مصطفیٰ کمال کا نام دیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی کا آئین اور منشور نہیں ہے جس کے بعد درخواست کو نامکمل قرار دیدیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے پارٹی اثاثہ جات بھی نہیں بتائے۔ درخواست میں پارٹی کی آمدنی کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔ پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل اور انتخاب سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ درخواست میں پارٹی کےعہدیداروں کی تفصیل اور انتخاب سے متعلق کوئی معلومات درج نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق درخواست دیں۔