قومی اسمبلی میں آف شورکمپنیوں ک شورشرابہ عروج پررہا

قومی اسمبلی میں آف شور کمپنیز پر شور۔۔۔ پاناما لیکس پر قومی اسمبلی میں شور شرابا ، ہنگامہ آرائی گوگو کے نعرے لگ گئےوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اپوزیشن پر برس پڑے بولے کہ تحریک انصاف درختوں اور چوہوں کے پیسے بھی کھا گئی، وزیر اعظم کے بیٹوں نے اثاثے چھپائے نہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔۔۔ پرویز رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے ایسی تقریریں کیں جیسے وہ گنگا اور جمنا میں نہا کر آئے ہوں۔۔۔۔خطاب کے دوران مسلسل ہنگامہ آرائی پر سپیکر اپوزیشن ارکان کو خاموش کرانے کیلئے سمجھاتے اور خبردار بھی کرتے رہے ، مگر بات نہ بنی ۔
پاناما لیکس میں انکشافات کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی،،،، شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کہاجارہاہےکہ پانامالیکس اہم معاملہ نہیں ہے، معاملہ اہم نہ ہوتاتوآئرلینڈکےوزیراعظم مستعفی نہ ہوتے۔۔۔ یورپ امریکہ کےایوان اورعوام اس معاملےپربحث کررہےہیں، یہ مسئلہ اپوزیشن نےشروع نہیں کیا،200پاکستانیوں کےنام آئےہیں، حکومت نے بات نہ سنی گئی تو سڑکوں پر نکلیں گے۔۔۔