پاک فضائیہ نےگلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث پھنسےغیرملکیوں سمیت500سےزائدافرادکوC-130طیاروں کےذریعےنکال لیا
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گگت میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کےباعث متاثرہ افراد تک امداد پہنچانےکا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی سامان لیجانے والے جہازواپسی پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو لا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز میں تقریبا پانچ سو افراد کو نور خان ایئر بیس لایا گیا ہے۔ غیر ملکی باشندوں کے گلگت میں پھنسے ہونے سے متعلق انکا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے نوے غیر ملکیوں کو بھی نورخان ایئربیس پہنچایا گیا ہے۔ دوسری جانب کے پی میں بارش سے تباہ حال کئی علاقے امداد سے محروم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان کے مطابق بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم سات روز سے بند ہے۔