پاکستان اوربھارت کےدرمیان امن پورےخطےکےمفاد میں ہے،پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کی خبروں سےآگاہ ہیں: مارک ٹونر
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکا کی جانب سے جاری کی گئی بریفنگ میں ڈپٹی ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن پورے خطے کے مفاد میں ہے،، پاکستان میں بھارتی جاسوسوں کی گرفتاریوں سے باخبر ہیں،، کشمیر کے مسئلے پر بات کو شروع کرنا پاکستان اور بھارت دونوں کی ذمے داری ہے،، کشمیر کے مسئلے پر مثبت پیش رفت ہوگی تو حوصلہ افزائی کریں گے،، کشمیر کے معاملے پر امریکا کی پالیسی بالکل تبدیل نہیں ہوئی،،، آسیہ بی بی کے معاملے پر پاکستانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،، مارک ٹونر کا پانامہ پیپرز کے حوالے سے کہنا تھا کہ صدر اوباما نے آف شورکمپنیوں کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، امریکی محکمہ وزیرخزانہ پانامہ لیکس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے، تمام حکومتوں کی ذمے داری ہے کہ کرپشن پر نظر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ پیپرز سے متعلق نواز شریف اور ان کے خاندان پرفی الحال تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں