شدت پسند تنظیم داعش نےشام میں175مزدوروں کواغوا کےبعدقتل کردیا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے چند روز قبل اغوا کیے گئے ایک سو پچھتر مزدوروں کو قتل کردیا ہے۔ تمام مزدوروں کو دارالحکومت دمشق کے مشرق میں پچاس کلو میٹر دور واقع ایک سیمنٹ فیکٹری سے اغوا کیا تھا۔ فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داعش نے پیر کو تین سو مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا، جن میں سے ایک سو پچیس تاحال داعش کی حراست میں ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اغوا ہونے والوں میں فیکٹری کا کنٹریکٹ بھی شامل ہے۔