عمران خان نےاتوارکی شام قوم سےخطاب کا فیصلہ کرلیا،سرکاری ٹی وی سےخطاب نشرکرنےکیلئےمراسلہ بھی لکھ ڈالا

تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان اتوار کی شام قوم سے خطاب کریں گے اس لئے سرکاری ٹی وی پر ان کےخطاب کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں، مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی وی ایک سرکاری ادارہ ہے جو قوم کے ٹیکس سے چلتا ہے لہذا اس پر ہر شہری کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان والوں کا ہے،مراسلے میں مؤقف اختیارکیاگیا ہے کہ سرکاری ٹی وی سے شوکت خانم ہسپتال کیخلاف جھوٹ پھیلایا گیا ،جبکہ حکومتی وزرا نے قوم کو پاناما لیکس کے معاملے پر گمراہ کیا،،