پاناما لیکس پر وزیراعظم نے کمیشن کا اعلان کیا ہے کسی کو شکایت ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرے : احسن اقبال
سندھ سیکرٹریٹ بلڈنگ میں مقاصد برائے بین الصوبائی پائیدارترقی کے حوالے سے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں دو منصوبوں پرزیادہ اہمیت دی رہی ہے جن میں 2018 تک توانائی کے شعبے میں دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہ داری منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، پاناما لیکس کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پر وزیراعظم نے ایک کمیشن کا اعلان کیا ہے کسی کو شکایت ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرے، وزیراعظم کے نام پر بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے، جو کاروبار ہے وہ نوازشریف کے بچوں کے نام پر ہے اور وہ ملک سے باہر رہتے ہیں۔