کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرزنےصوبےبھرمیں OPDکابائیکاٹ کردیاگیا۔بائیکاٹ کےباعث ہسپتالوں میں مریض خوارہوگئے
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سروس سٹرکچراورتنخواہوں میں اضافہ سمیت سات نکاتی مطالبات کی منظوری کے لئے گذشتہ روز سول ہسپتال سے بلوچستان اسمبلی تک نکالی جانے والے ریلی پر پولیس اہلکاروں نےلاٹھی چارچ اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی،، اور کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبے بھر میں اوپی ڈیز کا احتجاجا بائیکاٹ کیا جارہا ہے،،ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ جب تک تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل نہیں کیا جاتا اور گرفتار ہونے والے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گاڈاکٹروں کی جانب سے اوپی ڈیز سمیت دیگر شعبہ جات میں کام بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دوردراز کے علاقوں سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو ڈاکٹروں کے نہ ہونے کی وجہ سے خواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہےینگ ڈاکٹروں کی جانب سے ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی نہ ہونےاور حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے