پٹیالہ گھرانے کے خوبصورت گائیک اسدامانت علی خاں کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
اسد امانت علی خان کا تعلق موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا،انہوں نےاپنے چچا حامد علی خان کے ساتھ فنی زندگی کا آغاز کیا،اور ان دونوں کی جوڑی نے کلاسیکی گائیکی کو نئی جہت دی،،انیس سوچوہترمیں اپنےوالد استاد امانت علی خان کی اچانک وفات کے بعد اسد امانت علی خان نے ان کے گائے ہوئے خوب صورت نغموں خصوصاً" انشا جی اٹھو اب کوچ کرو "سے شہرت کے سفر کا آغاز کیا،انہوں نے کلاسیکل،نیم کلاسیکل،،گیت، غزلیں اور فلمی گانے گائے، جو اپنے دلکشی اور سریلے پن کی وجہ سے زبان زد عام ہوئے،انہوں نے جن فلموں کو اپنی گائیکی سے سجایا،ان میں شمع محبت،سہیلی،انتخاب،شیشے کا گھر،،زندگی،،،ابھی تو میں جوان ہوں،،ترانہ، آئی لو یو،،اور آندھی اور طوفان کے نام شامل ہیاسد امانت علی کواصل شہرت 'عمراں لنگھیاں پباں بھار' سے ملی اسد امانت علی خان کو دوہزارچھ میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،اسد امانت علی خان آٹھ اپریل دوہزارسات کو لندن میں دل کے دورہ پڑنےسےوفات پاگئے۔