لاہورمیں جوتوں کے کارخانے میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا راوی روڈ ٹمبر مارکیٹ میں جہاں جوتوں کے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپٹ میں لے لیا۔۔آگ اس قدر شدید تھی کے فیکڑی کے ملازمین نے بھاگ کر جانیں بچائیںآتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔۔۔ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ لگنے سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔۔کیمرہ مین زین العابدین اور محد اخلاق کے ساتھ فراز نظام وقت نیوز لاہور