آخری سیریز کو یاد گار بنانا چاہتا ہوں، مجھ پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے,، مصباح الحق
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو گئے ،، لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے کہا کہ اپنی آخری سیریز کو یاد گار بنانا چاہتا ہوں، مجھ پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ون ڈےمیں ناکامی سےثابت ہوتاہےکہ ویسٹ انڈیزآسان حریف نہیں،، مصباح الحق اوردیگرکھلاڑی دبئی کےراستےویسٹ انڈیزپہنچیں گے،، جہاں قومی ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی