رائل پام کا معاملہ کئی سال سے عدالت میں ہے, ڈیفالٹر موجیں کر رہے ہیں اور ہمیں ایک ٹکا نہیں مل رہا,وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا چوروں اور ڈکیتوں کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے۔۔ چونا اور مال کھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔۔ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔ رائل پام کا کنٹریکٹ معطل کر چکے ہیں۔۔ محکمہ ریلوے کلب نہیں چلا سکتا، اگر مل جاتا تو ممبروں کے حقوق کا تحفظ مل جاتا۔۔ فنانس کمیٹی عدالت عظمی نے بنائی تھی وہ کام نہیں کررہی اور پیسے لٹیروں کی جیب میں جا رہے ہیں۔۔ ڈیفالٹر کھلے عام گھوم رہے ہیں۔۔ ریلوے کی اربوں روپے کی زمین ہے اور ایک ٹکا نہیں مل رہا۔۔ عدلیہ اور ادارے قانون کے مطابق چوروں اور ڈیفالٹروں پر ہاتھ ڈالیں اور جلد انصاف فراہم کریں۔۔ وزیر ریلوے نے اعلیٰ عدلیہ سے مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی اپیل کر دی, پاکستان ریلویز اور ایس جمیل اینڈ کمپنی کے درمیان شالیمار ٹرین معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ریلوے کی ٹرینیں آؤٹ سورس کریں گے۔۔ وفاقی وزیر نے محکمہ ریلوے کی نجکاری نہ کرنے کا یقین بھی دلایا