ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب کی نیپال میں گمشدگی کی تصدیق کر دی

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب کی نیپال میں گمشدگی کی تصدیق کر دی۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب چھ اپریل سے لمبینی سے لاپتہ ہیں۔۔ کرنل ریٹائرڈ حبیب کی گمشدگی کی اطلاع اُن کے اہل خانہ نے دی تھی۔۔ وزارت خارجہ نے نیپالی حکومت کو معاملے سے آگاہ کر دیا۔۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کی گمشدگی سے متعلق اسلام آباد میں نیپالی سفارت خانے کے کو اطلاع دے دی گئی۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا نیپال میں پاکستانی سفارت خانہ نیپالی حکومت سے رابطے میں ہے۔۔ وزارت خارجہ سابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطے میں ہے