دفتر خارجہ نے لاین آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ملسلسل جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کی جانب سے تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے دو پاکستانی شہری شدید زخمی ہوئے، زخمیوں میں ثانیہ اور ناصرشامل ہیں، دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری بھارتی افواج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،موجودہ بھارتی رویہ خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، بھارتی اشتعال انگیزی سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہے