پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب زبیر نیپال کے علاقے لمبینی میں لاپتہ ہو گئے

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب زبیر کی گمشدگی رپورٹ انکے اہل خانہ کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حبیب زبیر نوکری کی تلاش میں تھے اور اسی سلسلے میں انہوں نے چند ماہ قبل لنک ڈن اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر سی وی اپ لوڈ کی۔ کچھ عرصے بعد حبیب زبیر سے بھارتی ہوسٹ ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور نوکری کی پیشکش کی گئی۔ حبیب زبیر اور کمپنی کے درمیان ایم میلز اور ٹیلی فون کالز کا بھی تبادلہ ہوا۔ جبکہ انہیں برطانیہ سے تھامسن نامی شخص کی کال بھی آئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حبیب زبیر کو آٹھ ہزار پانچ سو ڈالر تنخواہ اور زونل ڈائریکٹر کے عہدے کی پیشکش کی گئی، کمپنی نے انہیں بزنس کلاس ٹکٹ بھیجا اور عمان بلوایا جہاں جاوید انصاری نامی شخص نے انہیں نیپال پہنچنے کا کہا۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب زبیر چھ اپریل کو نیپال پہنچے جہاں سے انہں لمبینی لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حبیب زبیر کے لاپتہ ہونے کے بعد بھارت سے ہوسٹ ہونے والی ویب سائٹ بھی بند ہو گئی، جبکہ برطانیہ سے آنے والی کال کا نمبر بھی جعلی نکلا۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب زبیر دوہزار چودہ میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے تھے