ایک تو چور اور ساتھ سینہ زور، خطے پر چودراہٹ کا خواب دیکھنے والے بزدل بھارت نے مسائل پر بات کرتے کی بجائے ہٹ دھرمی دکھا دی
بھارت کا اسلام آباد سارک سربراہ اجلاس سے پھر فرار،، اس سال بھی سارک سربراہ اجلاس کو خارج ازامکان قرار دے دیا،، ایک طرف بھارت سرحدوں پر چھیڑ خانی کرتا، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا، کشمیر میں مظالم کی انتہا کررکھی ہے لیکن بجائے کہ معاملات پر بات کرنے کے ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے،،، بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اپنی شیطانیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سارک سربراہ اجلاس نہیں ہوسکتا، 2014میں سارک سربراہ اجلاس کٹھمنڈومیں ہوا تھا، 2016 میں بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث انیسویں سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہوگئی تھی ، بھارت نے اڑی کیمپ پر حملےکو جواز بناکر اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا۔۔ جس کے بعد بنگلادیش،بھوٹان اورافغانستان نےبھی اجلاس میں شرکت سےانکارکردیاتھا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے انتہائی ڈھٹائی سے یہ بیان دیا کہ اس وقت سرحدپاردہشتگردی ہےجس سےماحول خراب ہورہاہے۔