اسلام آباد میں تھانہ کوہسارکی حدود میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،
اسلام آباد میں تھانہ کوہسارکی حدود میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی۔حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس نے گاڑی کوتحویل میں لے کرتھانہ کوہسارمنتقل کردیا۔ایئراتاشی کرنل جوزف کوسفارتی استثنیٰ کے باعث حراست میں نہیں لیا گیا۔امریکی سفارت کارکی گاڑی کوجوئس ایمانول چلا رہا تھا۔امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے دامن کوہ جاتے ہوئے موٹرسائیکل کوٹکرماری جس سے عتیق بیگ جاں بحق اوراس کا چچا زاد بھائی چنگیززخمی ہوا۔پولیس نے عتیق کی لاش کوپمزمنتقل کرکے کارروائی شروع کردی