پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے وسیع وعریض علاقے میں بے سہارا بچوں کے لیے سکول قائم کردیا ہے جہاں بچوں کومعیاری تعلیم دی جارہی ہے
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کوششوں کے بعد امن سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔پاک فوج نے بے سہارا بچوں کے لیے ایک وسیع وعریض علاقے میں سکول قائم کردیا ہے۔سکول میں یتیم بچوں کے رہن سہن اورخوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔یتیم بچے پرامن ماحول میں قابل اساتذہ سے معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیںسویٹ ہوم کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کومعیاری تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی کردارسازی بھی کی جارہی ہے تاکہ بچے بڑے ہوکرمعاشرے کے مفید شہری بن سکیں
سویٹ ہوم میں بچوں کے لیے کمپیوٹرلیب بھی قائم کی گئی ہے جبکہ بچوں کی جسمانی صحت کے لیے دیگرپروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں