محبوب عالم،سیف الدین خالد،کامران فاروقی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی
پاکستان ہاؤس کراچی میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران ایم کیوایم کے رہنما محبوب عالم،سیف الدین،کامران فاروقی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرمصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے اندورونی اختلافات چل رہے ہیں۔دس دنوں میں چارارکان قومی اسمبلی اورچارارکان سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں, انھوں نے کہا کہ متحدہ کے ارکان ہمارے پاس اس لیے آرہے ہیں کہ ہم نے کسی کودھمکی یا گالی نہیں دی۔ابھی اورلوگ بھی پی ایس پی میں شامل ہوں گے,پی ایس پی میں شامل ہونے والے متحدہ رہنما محبوب عالم،سیف الدین خالد، کامران فاروقی کا کہنا تھا کہ انھوں نے عوامی خدمت کرنے کے لیے پی ایس پی میں شمولیت اختیارکی ہے