عمران خان یوٹرن کے عادی، آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بانی پیپلز پارٹی کے خواب کو پورا کریں گے, چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
ملتان میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے رہنماملک الطاف کھوکھر کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی عیادت کی،، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر کڑی تنقید کی ،، انہوں نے کہا کہ ،، ایمنسٹی اسکیم کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا گیا،، بلاول بھٹو بولے ایک طرف نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کرو،،دوسری طرف ان کے وزیر اعظم اداروں پرحملے کرتے ہیں،، شاہدخاقان چیئرمین سینیٹ کو نہیں مانتے تو کم از کم سینیٹ کی کرسی کی توعزت کریں،،مسلم لیگ ن اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،، پانچ سال سے این ایف سی ایوارڈ بھی نہیں دیا گیا،، بلاول بھٹو نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،، بولے،، عمران خان کو یوٹرن کی عادت ہے،، 5سال میں عمران خان کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی ہے،، اس سے قبل بلاول ہاﺅس ملتان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ،، پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہو رہی ہے، ، ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کی سیاست ایک ہے، ، دونوں پارٹیوں کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں ۔۔۔