پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی کے دائمی تعلقات ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
4روزہ بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ترکش ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی کے دائمی تعلقات ہیں۔ ترکی کے اسپیکر نےپانچ اقوام کے اسپیکرز کانفرنس کے تصور کو شروع کرنے کیلئے پاکستان کی تعریف کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ترکش ہم منصب سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات،علاقائی سلامتی، تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کشمیر ایک فلیش پائنٹ ایجنڈا ہے اس کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام مکمن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشگردی اور اسلامو فوبیہ کو ہوا دینے والی قوتوں کے خلاف مشرکہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ ترکی کے اسپیکر نے کشمیر کے عوام کی جدوجہد کیلئے ترکی کی مسلسل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو خود مختاری کا حق ملنا چاہیے۔ترک اسپیکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران کو ختم کرنے میں بھی پاکستانی قیادت کی تعریف کی۔