آصف زرادری آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے
ابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر سمیت چوبیس ملزمان کو آج عدالت نے طلب کر رکھا ہے،آصف زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقلی پر طلب کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ تھی