شہر قائد میں گڑھے میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق
شہر قائد میں گڑھے میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری فش کمپنی کے گڑھے میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے گڑھے سے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی ہیں