کراچی:جائیداد کے تنازعے پردیور کے ہاتھوں بھابھی کا لرزہ خیز قتل
شہر قائد میں جائیداد کے تنازعے پر دیور نے بھابھی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گلستان جوہر دھنی بخش گوٹھ میں پیش آیا، جہاں عمید علی نامی ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر تیز دھار آلے سے اپنی بھابھی نسرین کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ نسرین کو اسی کے دیور عمید علی نے تیزدھارآلہ سے وار کرکے قتل کیا،واقعے کے وقت گھرمیں مقتولہ کے دوبیٹے اور ایک بیٹی موجودتھے، مقتولہ نسرین کوشوہر طاہرگائوں گیاہواہے۔پولیس کے مطابق ملزم عمید علی سچل میں دودھ کی دکان پرکام کرتاہے جہاں چھاپہ ماراہے، تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے،جبکہ لاش کوقانونی کارروائی کے لیے جناح مردہ خانے منتقل کردیاگیاہے۔ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق مقتولہ کو تیزدھار چھری کے وار سے قتل کیا گیا ہے، ان جسم پر متعدد زخم موجود ہیں۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم سے خاتون کے بچوں کی ہاتھاپائی بھی ہوئی تھی۔