پاکستان ایران کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ پہلے سے موجودہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمندہے ،کشمیر پر ایرانی قیادت کا موقف قابل ستائش ہے ، عالمی برادر ی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ 4روزہ بین الپارلیمانی یونین کی 140ویں اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی سلامتی اور دیگر اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پاکستان اور ایران مذہب، اخوت ، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،پاک ایران کے ساتھ پہلے سے موجودہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمندہے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا دونوں ممالک کے پارلیمانی نمائندوں کے درمیان باقاعدہ رابطوں سے خطے میں اتحاد اور استحکام کو فروغ حاصل ہو گا،کشمیر پر ایرانی قیادت کا موقف قابل ستائش ہے ، اسد قیصر نے کہا عالمی برادر ی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے ملاقات میں اسپیکر نے ایران میں حالیہ تباہ کن سیلاب میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہپاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،مسلم امہ کو درپیش چیلیجنز سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے مابین قریبی تعاون اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی اسپیکر نے کہا ایران پاکستان کو اپنا برادر ملک تصور کرتا ہے اور پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ، پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اٹوٹ ہیں دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ، ڈاکٹر علی لاراجانی نے کہا کا روبار اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے دونو ں ممالک کے پارلیمان کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔