حکومت لاک ڈاؤن کی صورتحال میں عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، علی امین گنڈاپور
گلگت بلتستان اور امور کشمیر کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کورونا وائرس کی وبا کے خطرے پر قابو پانے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اختیار کی گئی حفاظتی تدابیر کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک اعلیٰ اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت لاک ڈائون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی سہولت کے لئیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مستحق افراد کی فہرست کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ انہیں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ریلیف پیکج فراہم کیا جا سکے۔