برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت سنبھل گئی
لندن : آئی سی یو میں رات گزارنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت سنبھل گئی۔ تاہم انہیں ابھی بھی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیاہے۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق اب طبیعت بہتر ہے۔ لیکن وارڈ میں منتقل نہیں گیاگیا، قومی سلامتی کے تمام امور کابینہ کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کو وزیراعظم کی طبیعت سے متعلق روزانہ کی بنیادپر بریفنگ دی جارہی ہے، ملکہ الزبیتھ نے برطانوی وزیراعظم کی جلدصحت یابی کی خواہش کا اظہارکیاہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کی غیرموجودگی میں ضرورت پڑنے پر برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نائب وزیراعظم کی خدمات سرانجام دیں گے، تاہم ان کے پاس کسی کو عہدہ دینے یا برطرف رکھنے کا اختیارنہیں ہوگا۔ادھر امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں نے برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے پیغامات بھجوائے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی شہریوں کے دن کا آغاز کوروناوائرس کے سبب وزیراعظم بورس جانسن کی بگڑی صورتحال سے ہوا، رات طبیعت خراب ہونے پر برطانوی وزیراعظم کو آئی سی یو منتقل کرنا پڑگیا۔ دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اب سادہ آکسیجن کی مدد سے بحال ہو رہے ہیں اور بغیر کسی سپورٹ کے سانس لے سکتے ہیں۔ اب انہیں مشینی اور مصنوعی سانس کی ضرورت نہیں رہی اور ان کا نظام تنفس بہتر ہے۔وزیر اعظم میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی۔