کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری
پوری دنیا کرونا کی لپیٹ میں بھارتی جنگی جنون میں آئے روز اضافہ کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری،گورلہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہی گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے عوام گھروں میں محصور ہو گئے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ہزاروں اموات ہو چکی ہے لیکن اس وقت بھی بھارت جنگی جنون سے باز نہیں آ رہا کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں ، چتر ، بھینسہ گالہ ، جگالپال و دیگر علاقوں میں بھارتی فوج نے گذِشتہ شام بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہیں اور گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے تاہم اللہ تعالیٰ کے کرم سے کوئی جانی و مال نقصان نہیں ہوا ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔