کرونا پھیلانے میں ملوث مریضوں کو قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان

اردن کے وزیر اطلاعات امجد العضائلہ نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے کسی مریض کی طرف سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ اور ہدایات کی خلاف ورزی پر اسے قید اورجرمانے کی سزا دی جائے گی۔ میڈیا کے مطابق امجد عضایلہ نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار عمل درآمد کرنا ہوگا۔ اگر کوئی مریض قانون کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسے گھر میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی طرف سے صحت شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص دوسرے لوگوں میں کرونا پھیلاتے پایا گیا اور اس کا انجام جیل ہوگا۔