پاکستان ریلوے نے مغل پورہ ورکشاپ سیل کردی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مغل پورہ ورکشاپ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جہاں وائرس کے دو مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے 12 اپریل تک ورکشاپ کو سیل کردی تاکہ ہم ورکشاپ میں امور کو ترتیب کرسکیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔
انہوں نے کہا ہماری مال بردار ٹرینیں منصوبہ کے مطابق چل رہی ہیں۔