صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطحی اجلاس
صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلی عثمان بزدار، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، IGP اور دیگر سیکرٹریز بھی موجود تھے. صدر پاکستان کو کورونا سے متاثرہ و بے روزگار خاندانوں کے لیے امدادی پیکج، صوبے میں وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات، ٹیسٹنگ، فیلڈ ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور لاک ڈاون کی صورتحال پر بریفنگ پیش کی گئی, صدر پاکستان نے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف اور ان پر اطمینان کا اظہار بھی کیا