صوابی:مسجد کے اندر موذن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

نماز ظہر کااذان دینے کے بعد مسجد کے اندر موذن پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع پابینی میں زر محمد ولد شیرین محمد مسجد دولت خیل موضع پابینی نے معمول کے مطابق نماز ظہر کے لئے اذان دی۔ اذان سے فارغ ہو ئے تو مسجد کے اندر ان پر ان کے مخالف نے فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ قتل کی دعویداری زر بہادر ولد گل بہادر سکنہ پابینی پر کی گئی وجہ قتل پرانی عناد بتائی گئی ہے ۔صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔