بحر احمر میں ایران کے پاسداران انقلاب کے جہاز پر حملہ
تہران: پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک ایرانی بھری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی بحری جہاز پر حملہ بحیرہ احمر میں ہوا ہے۔ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی جہاز دی سویز کو لمپٹ مائن سے نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اریٹیریا کے ساحل سے ہوا ہے اور اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اہلکار نے اس ضمن میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔