ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا سے 98 اموات، 5329 نئے کیسز رجسٹرڈ

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار 329 کیس رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہوگئی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 98 اموات ہوئیں آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 873 ہوگئی، ملک بھر میں ایک کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 877 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.7 فیصد رہی، 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 816 کورونا ٹیسٹ کیے گئے کورونا سےمتاثر 3ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں2 لاکھ 67ہزار 612کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19ہزار 999 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 63 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 5 ہزار70 کیسز رپورٹ ہوئے